ہم ایران کے شہداء اور عظیم قیادت بشمول امام خامنہ ای (رح) کو سلام پیش کرتے ہیں، ابو عبیدہ
شیعیت نیوز : کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے تازہ بیان میں زور دار خطاب کرتے ہوئے صیہونی دشمن، امریکی منافقت اور عالمی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھی پڑھیں: شدید زخمی پائلٹ ریسکیو کا جھوٹا دعویٰ، غلیظ ٹرمپ گالیاں بکنے لگا!
انہوں نے کہا: "علاقے پر صرف اس کے بیٹوں کی حکومت ہوگی!” خطے کی دولت اور ثمرات پر صرف یہاں کے رہنے والوں کا حق ہے۔
اہم نکات:
- ہم ایران کے شہداء اور عظیم قیادت بشمول امام خامنہ ای (رح) کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاسداران انقلاب کی ضربیں امریکی و صیہونی جارحیت کا بھرپور جواب ہیں۔
- ایران، لبنان اور یمن کے مجاہدین کی کارروائیاں "طوفان الاقصیٰ” کا تسلسل ہیں۔ ہم حزب اللہ کے عزم پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں۔
- دنیا غزہ، لبنان، یمن اور قطر پر بمباری پر خاموش ہے مگر فلسطینیوں سے رعایتیں مانگتی ہے۔
- فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا صیہونی قانون عالمی ضمیر پر دھبہ ہے۔
- امریکی انتظامیہ اس تمام خونریزی میں برابر کی ذمہ دار ہے۔
- حزب اللہ کے شیروں کو صیہونی فوجیوں کو اسیر بنانے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
- امت مسلمہ کو گروہ بندی چھوڑ کر اصل دشمن کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے۔
ابو عبیدہ نے عرب عوام سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کریں اور اپنے قیدی بھائیوں کے دفاع میں عملی اقدامات اٹھائیں۔







