اسرائیلی کمانڈر کا بڑا اعتراف: حزب اللہ کی طاقت توقع سے کہیں زیادہ، ہزاروں راکٹس اور مسلسل حملوں کی صلاحیت

05 اپریل, 2026 16:27

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی عسکری طاقت ان کی توقع سے کہیں زیادہ ہے۔

اسرائیلی فوجی کمانڈ کے سربراہ رفی میلیوماسگبر نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت نے انہیں حیران کر دیا ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے پاس تقریباً 10 ہزار راکٹس اور متعدد لانچرز موجود ہیں اور وہ مسلسل حملوں کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حزب اللہ اگر چاہے تو 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغ سکتی ہے۔

بھی پڑھیں: اسرائیل کا خود اعتراف: ایران کے میزائلوں کو روکنے میں ناکام، جنوبی علاقوں میں براہ راست حملہ

اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر نے کہا کہ "ہم نے جو کچھ سوچا تھا وہ حقیقت سے بالکل مختلف نکلا”۔ انہوں نے شمالی اسرائیل میں ہونے والے نقصانات پر رہائشیوں سے معذرت بھی کر لی۔

6:35 شام اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔