صیہونی ایرو اسپیس تنصیبات ‘ایروسول’ ملبے کا ڈھیر! ایران کے میزائل حملے میں وسیع تباہی
شیعیت نیوز : مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فضائیہ سے منسلک اہم ترین کمپنی ‘ایرو سول’ (Aero Sol) پر ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ یہ تنصیب صیہونی فضائی دفاع کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی تھی۔
حملے کے بعد کمپنی کی سہولیات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ ایرانی میزائلوں کی درستگی اور طاقت نے اس اہم ایرو اسپیس تنصیب کو شدید نقصان پہنچایا، جس سے صیہونی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ٹی محاذ پر کاری ضرب: دبئی میں اوریکل اور بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹرز ایرانی حملے میں نشانہ
یہ حملہ ایران کی جانب سے حالیہ جوابی کارروائیوں کا تسلسل ہے، جس میں صیہونی فوجی اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔







