یمن کا اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ، اہم اہداف کو نشانے پر

03 اپریل, 2026 11:38

شیعیت نیوز: یمنی مجاہدین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میزائلوں کا چوتھا حملہ کیا گیا جس میں اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی یمن سے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان یحییٰ سریع نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گروپ نے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیلی دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور یہ حملوں کا چوتھا مرحلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری انفرااسٹرکچر پر حملوں سے ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا، عباس عراقچی

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن سے اسرائیل کی حدود کی طرف فائر کیے گئے میزائلوں کو مار گرایا گیا اور مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد یہ چوتھا حملہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ڈی ایف نے یمن سے فائر کیے گئے میزائلوں کی بروقت شناخت کی اور فضائی دفاعی نظام اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے بھی پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا تھا کہ یروشلم اور تل ابیب کے علاقوں میں انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

3:16 شام اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔