سابق CIA تجزیہ نگار کا سنسنی خیز انکشاف، جنگ ختم ہو بھی جائے، ایران نہیں رکے گا!
شیعیت نیوز : پریس ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، امریکہ کے سابق سی آئی اے (CIA) تجزیہ نگار اور مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر لیری جانسن نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے حوالے سے ایک اہم تجزیہ پیش کیا ہے۔
بھی پڑھیں: ایران کا بحرین میں بڑا شکار: ایمیزون کا پورا انفراسٹرکچر تباہ، خلیج میں سروسز بند کرنے کا اعلان
جانسن نے واضح طور پر کہا کہ اگر ٹرمپ ابھی اسی وقت جنگ ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیں، تب بھی ایران اپنی موجودہ حکمت عملی اور اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کے مطابق، ایران کے مطالبات محض جنگ بندی تک محدود نہیں بلکہ وہ بنیادی تبدیلیاں چاہتے ہیں، خاص طور پر آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک نئے اور منصفانہ قانونی نظام کے قیام کے لیے۔







