حیفا میں ایرانی میزائل حملے میں عمارتیں تباہ، سڑکیں بند

31 مارچ, 2026 12:53

شیعیت نیوز : حیفا: مقبوضہ شہر حیفا میں میزائل حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملبہ ہٹانے کے لیے متعدد رہائشی عمارتوں کو خالی کرایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران دو اہم سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ترجمان نے امریکہ سے مذاکرات کی تردید، پاکستان کے ذریعے پیشکشیں بھی مسترد

اطلاعات کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب لبنانی مزاحمت کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور لبنان پر جاری کارروائیوں کے ردعمل میں اس علاقے کی طرف متعدد راکٹ داغے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید نقصانات کے جائزے کا عمل بھی جاری ہے۔

2:23 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔