ایرانی ترجمان نے امریکہ سے مذاکرات کی تردید، پاکستان کے ذریعے پیشکشیں بھی مسترد

31 مارچ, 2026 12:50

شیعیت نیوز : تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری کشیدہ صورتحال کے دوران واضح کیا ہے کہ جب ایرانی عوام بمباری کی زد میں ہیں تو ایسے وقت میں دیگر ممالک کی جانب سے ایندھن اور خوراک کی قیمتوں پر بات کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر کچھ ممالک ایندھن کی قیمتوں کے بارے میں فکر مند ہیں تو انہیں اس صورتحال کے ذمہ داروں، یعنی امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے رجوع کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹر: ہم ایران کے ساتھ جنگ میں بری اور شرمناک طریقے سے شکست کھا رہے ہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ 31 دنوں کے دوران امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے، جبکہ پاکستان کے ذریعے پیش کی گئی تمام تجاویز کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مذاکرات کے عمل میں امریکہ کی جانب سے دو مرتبہ دھوکہ دہی سامنے آ چکی ہے، جس کے باعث اعتماد کا فقدان پیدا ہو گیا ہے۔

2:23 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔