کویت میں امریکی مفادات پر فضائی حملہ
شیعیت نیوز : کویت: کویت میں امریکی مفادات اور تنصیبات پر فضائی حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد مختلف مقامات پر موجود امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نہ کبھی جھکے ہیں، نہ آئندہ جھکیں گے: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا سخت پیغام
"صابرین نیوز” کے مطابق فضائی حملے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں نے کویت میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
تاہم کچھ غیر سرکاری رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت میں امریکی سفارت خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔







