ایران سعودی عرب کو برادر ملک سمجھتا ہے، امریکی افواج کے انخلا کا وقت آ گیا، عباس عراقچی
شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران کے واٹر پلانٹس کو اڑانے کا مضحکہ خیز دعویٰ، اپنے ہی اتحادیوں کے لیے موت کا جال
جارح دشمن نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں، نہ ایرانیوں کا، اور نہ وہ سیکیورٹی دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیا کیا۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز کا خطے سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔







