صرف ایران حسینیت کے راستے پر باقی سب نام کے اسلامی ملک جو امریکہ و اسرائیل کے سہولت کار ہیں: شیر افضل مروت

27 مارچ, 2026 17:29

شیعیت نیوز : معروف سیاسی شخصیت و رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ڈیرہ سادات چوک کمہارانوالہ میں سید اسد عباس بخاری، مہر مظہر عباس کات، سید نوید عباس شاہ، ڈاکٹر محسن عباس شاہ، مبین احمد مغل، سید علی عباس شاہ، سید امجد شاہ، سید اقبال شاہ اور مہر ظفر ہراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ کروڑوں لوگوں کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے کروڑوں لوگ تخت لاہور کی بالادستی کا شکار ہیں اور وسائل پر حق نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے، تاہم سب سے زیادہ اہمیت سرائیکی صوبے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران–امریکا جنگ، تکفیری وہابی پروپیگنڈے کے بعد پاکستان میں فرقہ ورانہ نفرت پھیلانے کا آغاز

شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر سرائیکی وسیب کے سیاستدان سنجیدگی دکھائیں تو یہ صوبہ فوری طور پر قائم ہو سکتا ہے، جبکہ عوام کو بھی اپنے حقوق کے لیے متحرک ہونا ہوگا۔

انہوں نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عالمی سطح پر مضبوط مؤقف اختیار کیا ہے اور اپنی پالیسیوں پر ڈٹ کر کھڑا ہے۔

ملکی سیاست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل غیر واضح نظر آ رہا ہے کیونکہ پارٹی کے پاس مؤثر لائحہ عمل موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کو غلط مشورے دیے جاتے رہے، جس کے باعث کئی اہم شخصیات کو پارٹی سے الگ ہونا پڑا۔

6:59 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔