ایران کا متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ، اہم تنصیبات کی فہرست جاری
شیعیت نیوز : ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے چند اہم اسٹریٹجک اہداف کی فہرست جاری کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جسے مبصرین امارات کے لیے ایک سخت انتباہ قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں دبئی میں جبل علی پاور اور ڈی سیلینیشن کمپلیکس، ابوظہبی میں براکہ جوہری پاور پلانٹ، الطویلہ پاور اسٹیشن، دبئی کا ایم اسٹیشن اور محمد بن راشد سولر پارک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ڈرون حملے، جنوبی لبنان میں متعدد مرکاوا ٹینک تباہ
ذرائع کے مطابق ایران کا مؤقف ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی میں تعاون جاری رکھا تو اس کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل ایرانی رہنما علی اکبر ولایتی نے بھی خلیجی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں شرکت اس کے نتائج خود ان ممالک کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاس ہے اور اس کے اثرات عالمی توانائی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔







