تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری، سفارتی حلقوں میں تشویش
شیعیت نیوز : پاکستانی صحافی انس مالک کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ کے قریب بمباری کی گئی ہے، تاہم تمام پاکستانی سفارتکار محفوظ ہیں لیکن شدید ذہنی دباؤ اور شاک کی کیفیت میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان، ترکیہ اور مصر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
دوسری جانب پاکستانی صحافی بشریٰ شیخ نے بھی اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تہران میں پاکستانی سفیر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
تاحال اس حوالے سے کسی سرکاری سطح پر باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم اس واقعے کے بعد سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔






