پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

27 مارچ, 2026 10:11

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت و صوبائی آرگنائزر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 27 مارچ کو جیکب آباد میں ہونے والی آل پارٹیز احتجاجی ریلی کے سلسلے میں مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

دعوت دیے گئے رہنماؤں میں کھوسہ قبیلے کے تمندار سردار سخی عبدالرزاق خان کھوسہ، چیمبر آف کامرس جیکب آباد کے صدر میر احمد علی خان بروہی، جیکب آباد شہری اتحاد کے صدر یاسر اکرم ابڑو، جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر عبدالغنی انصاری، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء ندیم قریشی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راز خان پٹھان اور آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد خان ڈومکی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملوں کے باعث اکثر امریکی اڈے ناقابل رہائش بن گئے ہیں، امریکی اخبار

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے اور پاکستان کے شیعہ و سنی مسلمان متحد ہو کر اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ایران کی حمایت اتحادِ بین المسلمین کا عملی ثبوت ہے۔

دوسری جانب سردار سخی عبدالرزاق خان کھوسہ نے کہا کہ وہ اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم سٹی جیکب آباد کے صدر عمران علی حیدری کی قیادت میں شہر بھر میں ہینڈ بلز تقسیم کیے اور شہریوں کو احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

11:47 صبح مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔