ایران کی طاقت نے امریکہ کو حقائق کی میز پر بٹھا دیا، سعید جلیلی
شیعیت نیوز : ایران کے صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روز بروز بدلتے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طاقت نے امریکہ کو حقائق کی میز پر لا کھڑا کیا ہے۔
جلیلی نے کہا کہ ابتدا میں امریکہ کا موقف تھا: "آبنائے ہرمز کو کھولنا ہوگا۔” اس کے بعد کہا گیا: "میں بحری جہازوں کو انشورنس اور ایسکارٹ کروں گا۔” اور اب واشنگٹن کہہ رہا ہے: "میں ایران کے ساتھ مل کر اس کا انتظام کرنے کو تیار ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں : قالیباف کے خلاف دشمن کی مذاکراتی مہم “نفسیاتی جنگ” کا حصہ ہے، ایرانی ذرائع کا انکشاف
سعید جلیلی نے اس عمل کو پسپائی کی مکمل تعریف قرار دیا اور کہا کہ ایران کی مستحکم طاقت اور موقف نے امریکی حکام کو حقائق کے سامنے تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔







