ہمیں فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر ایسی قوم بننا ہوگا جس کا خواب علامہ اقبالؒ نے دیکھا، علامہ سید شہنشاہ نقوی
شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ 23 مارچ محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کے اس غیر متزلزل عزم کا دن ہے جس نے دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دل
اتا ہے جو ہمارے اسلاف نے ایک ایسے وطن کے حصول کے لیے دیں جہاں ہم اپنی مذہبی اور ثقافتی اقدار کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو امت مسلمہ کے مشترکہ مفادات کے محافظ کا کردار ادا کرنا چاہیئے، مرکزی صدر آئی ایس او
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کا واحد حل وحدت اور نظریۂ پاکستان کی سچی پیروی ہے، ہمیں فرقہ واریت اور نفرتوں سے بالاتر ہو کر ایک ایسی قوم بننا ہوگا جس کا خواب علامہ اقبالؒ نے دیکھا اور جس کی تعبیر قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے فرمائی۔
پاکستان کی بقا اور ترقی کا راز باہمی احترام، عدل و انصاف کے قیام اور حب الوطنی کے جذبے میں پنہاں ہے۔







