پاکستان کو امت مسلمہ کے مشترکہ مفادات کے محافظ کا کردار ادا کرنا چاہیئے، مرکزی صدر آئی ایس او

23 مارچ, 2026 15:03

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان بانیانِ پاکستان کی انتھک جدوجہد اور نظریاتی اساس کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی نظریاتی ریاست ہے اور اسے امت مسلمہ کے مشترکہ مفادات کا محافظ کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا دوٹوک موقف آج بھی رہنمائی فراہم کرتا ہے، جبکہ 23 مارچ 1940ء کی قرارداد آج کے دور کے لیے عملی پیغام رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اہلسنت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا تکفیریوں کے منہ پر جوتا، اتحادِ امت پر زور

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، اور اسے استعمار و استکبار کے خلاف مؤثر اور عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے پاکستان کو واضح سفارتی اور سیاسی اقدامات کرنے ہوں گے، اور امت مسلمہ کے اتحاد و مظلوموں کی حمایت کے لیے فعال پالیسی اپنانا ضروری ہے۔

4:52 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔