علامہ علی حسنین حسینی کی عید الفطر پر قوم کو مبارکباد، مقاومت اسلامی کی کامیابی کی دعا
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے اہلِ وطن کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مقاومت اسلامی کی کامیابی کی دعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، ترک فوجیوں سمیت متعدد ہلاکتیں
انہوں نے عید کی مناسبت سے اپنے جاری پیغام میں تمام اہلِ حق کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ اس دن کی برکت سے مقاومت اسلامی کو نصرت عطا فرمائے اور شہداء مقاومت، شہداء راہِ حق اور بالخصوص قائد شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔







