بھارت مسلمانوں کیخلاف اسرائیلی ماڈل اپنا رہا ہے، الجزیرہ کی چونکا دینے والی رپورٹ

26 فروری, 2026 14:34

شیعیت نیوز : عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت اسرائیل کے سیکیورٹی اور انتظامی ماڈل سے متاثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جن کے اثرات خصوصاً مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر پر مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں ایک مشترکہ نظریاتی وژن پایا جاتا ہے، جس میں اقلیتوں کو سیکیورٹی اور جغرافیائی خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، یہ فقہی اور اعتقادی موقف ہے جو تبدیل نہیں ہو سکتا، ایرانی صدر

رپورٹ کے مطابق ہندوتوا نظریے سے وابستہ حلقے اسرائیلی طرز حکمرانی سے متاثر ہیں اور سیکیورٹی پالیسیوں میں نگرانی اور سخت اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے، جن میں چیک پوسٹوں کا قیام، چھاپے، اور مواصلاتی بندشیں شامل ہیں۔

10:50 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top