سی ٹی ڈی کی ڈی آئی خان میں کارروائی، مبینہ خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

22 فروری, 2026 18:48

شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیخ یوسف خیمہ بستی سے ایک مبینہ جوان العمر خاتون خودکش حملہ آور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار خاتون کی شناخت مسماۃ (ز) کے نام سے ہوئی جو شمالی وزیرستان کی رہائشی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار خاتون کے قبضے سے 30 بور پستول بمع کارتوس، دو موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ، پاور بینک اور حملے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا۔ مبینہ خاتون خودکش حملہ آور سے تفتیش کے دوران کالعدم تنظیم (فتنہ خوارج) سے رابطوں، سوشل میڈیا کے ذریعے ذہن سازی اور خودکش حملے کی رضامندی جیسی اہم معلومات حاصل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ملوث، اہم شواہد سامنے آ گئے

حکام کے مطابق خاتون نے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ مرحوم کمانڈر شاہ ولی عرف طارق کوچی کی قریبی ساتھی تھی اور طویل عرصے سے اس کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔ خودکش حملے کے لیے سامان اور ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم فراہم کرنے والا تھا۔ اس کارروائی سے ایک بڑا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

انسپیکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ گرفتار خاتون کو مزید تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

7:26 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top