کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ملوث، اہم شواہد سامنے آ گئے
شیعیت نیوز : کچھ روز قبل امتیاز بھٹی نامی شخص نے ضلع بدین کے ایک شہر کوسکی میں ایک ملاح خاتون کو زبردستی اغوا کرکے اس سے زیادتی کی جس کی فریاد متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اٹھائی۔ آج وہ سفاک مجرم امتیاز بھٹی سپاہ صحابہ کے صوبائی عہدیدار عبداللہ سندھی کے شانہ بشانہ بیٹھا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مختلف علاقوں خصوصاً ضلع بدین میں زیادتی کے واقعات میں اس کالعدم تنظیم کا کردار صف اول میں ہے جو عوام الناس کو کبھی تکفیری نعروں سے گمراہ کرتی ہے تو کبھی ملکی سیکیورٹی اداروں پر دھاوا بولتی ہے لیکن اس کے پس پشت ان گھناونی اور انسانیت سوز حرکات میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان: ننھی کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو بنانے والے نوجوان کا اغوا اور بازیابی
ایک ویڈیو میں کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے صوبائی عہدیدار عبداللہ سندھی نے کہا کہ "میں مطالبہ کرتا ہوں کہ امتیاز بھٹی (ملزم) کے ساتھ انصاف کیا جائے، یہ ہمارے علاقے کا معزز شخص ہے”۔ اب آپ خود اندازہ لگائیں جس زانی کو کالعدم سپاہ صحابہ اہم رہنما معزز شخص قرار دے تو ان کے نزدیک مجرم شخص کیسا ہوگا؟؟؟
بدین کے باشعور عوام سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ صرف ایک بے گناہ اور مظلوم خاتون کے اغوا اور زنا بالجبر کے سفاک مجرم کو کیفر کردار تک پہنچائیں بلکہ ان جیسے درندہ صفت لوگوں کے پشت پناہ کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے بدنام زمانہ دہشت گرد سرغنہ عبداللہ سندھی جیسے سہولت کاروں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے۔







