شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ڈی پی او اٹک سے اہم ملاقات، امن و امان پر کلیدی تبادلہ خیال

22 فروری, 2026 18:36

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ضلعی صدر جناب سید وقار حسین نقوی، جناب آفتاب حیدری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) اٹک سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ضلع بھر میں امن و امان، مختلف مساجد و امام بارگاہوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی درخواست کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ مکمل ناکام: اربوں کا نقصان، مستقل بندش کا فیصلہ

ڈی پی او صاحب نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے مکمل تعاون اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

وفد نے پولیس انتظامیہ کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی رابطے اور تعاون سے ضلع بھر میں امن و استحکام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

2:03 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top