پاکستان کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ مکمل ناکام: اربوں کا نقصان، مستقل بندش کا فیصلہ

21 فروری, 2026 10:58

شیعیت نیوز : سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے نصب فائر وال منصوبہ ناکام ہو گیا، حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائر وال مستقل طور پر بند کر دی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال منصوبہ ناکام ہونے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ یہ فائر وال 2024ء میں نصب کی گئی تھی۔

حکومت نے سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے لگائی گئی فائر وال بند کر دی، تکنیکی مسائل کی وجہ سے فائر وال ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا امریکہ کو انکار: ایران پر پیشگی حملے کے لیے اپنے ایئر بیسز استعمال نہیں ہونے دیں گے

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر اسے مستقل طور پر بند کرنا پڑا۔ فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ سست ہو گیا تھا، لاکھوں فری لانسرز اور ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

ماہرین نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فائر وال بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ فائر وال کی بندش پر وزارت آئی ٹی نے مؤقف دینے سے گریز کیا۔

12:33 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top