رمضان کے پہلے جمعے کو مسجد اقصیٰ میں 80 ہزار سے زائد نمازیوں کی شرکت، صہیونی پابندیوں کے باوجود فلسطینی استقامت

21 فروری, 2026 10:06

شیعیت نیوز : مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی قابض حکام کی سخت پابندیوں کے باوجود کم از کم 80 ہزار افراد نے ماہِ رمضان المبارک کے پہلے جمعے کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

فلسطینی شہریوں نے شدید رکاوٹوں اور ناکہ بندیوں کے باوجود قبلۂ اول میں حاضری دے کر نماز جمعہ ادا کی۔

اسلامی اوقاف کے مطابق قابض افواج کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کے باوجود نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب سید علی خامنہ‌ای کی حجت الاسلام محسن قمی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت و تسلیت

عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں کی سخت نگرانی اور داخلی راستوں پر قدغنوں کے باوجود ہزاروں افراد نے نماز میں شرکت کی۔

دوسری جانب غزہ کے مشرقی علاقے الزیتون میں فلسطینی نمازیوں نے مسجد صلاح الدین کے کھنڈرات پر ماہِ رمضان کے پہلے جمعے کی نماز ادا کی، جہاں حالیہ تباہی کے باوجود لوگوں نے اجتماعی عبادت کا اہتمام کیا۔

9:03 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top