ایران میں رجیم چینج ہوئی تو اسرائیل پاکستان بارڈر تک پہنچ جائے گا، حامد میر کا تہلکہ خیز تجزیہ
شیعیت نیوز : معروف صحافی حامد میر نے اپنے تجزیاتی وی لاگ میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو ایران نے جوابی حملے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو وہ مشرق وسطیٰ میں جو امریکہ نے اڈے بنا رکھے ہیں، وہیں سے حملہ کیا جائے گا۔
ایران براہ راست واشنگٹن یا نیویارک پر نہیں داغے گا بلکہ وہ امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا اور اسرائیل پر حملہ کرے گا۔ امریکہ ہر صورت اسرائیل پر حملے کو روکوائے گا۔
گزشتہ سال جب ایران نے جوابی وار کیا تو تل ابیب میں بہت سے میزائل نشانے پر لگے تھے، اسرائیلی دفاعی نظام فیل ہو گیا تھا لیکن امریکہ نے سپورٹ کر کے ایران کی وار سے بچایا تھا۔
امریکی دفاعی اداروں کا دعویٰ ہے کہ اس بار ہم ایرانی میزائلوں کو اسرائیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔
حامد میر نے مزید کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کے بعد میڈیا وار شروع ہو جائے گی۔ ایرانی عوام کو اکسایا جائے گا کہ آپ ہمارا ٹارگٹ آپ نہیں بلکہ ایرانی قیادت ہے، اس لیے آپ سڑکوں پر نکل آئیں۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان رجیم القاعدہ کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا: امریکی جریدہ
گزشتہ سال بھی جب امریکہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا تو تب بھی ان کا مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی تھا اور اب بھی یہی مقصد ہے۔ اس کوشش میں جو جنگ ہوگی وہ چند دن کی نہیں ہوگی، وہ ہفتوں یا مہینوں تک چلے گی۔
منصوبہ یہ ہے کہ وہاں پر حکومت تبدیل کرکے امریکہ اور اسرائیلی سیکورٹی ایجنسیز حکومت پر قابو پا کر نئی حکومت بنائیں گے۔
اسرائیل نواز حکومت اگر لائی گئی تو یہ یاد رہے کہ اسرائیل پاکستان کا کوئی دوست نہیں ہے، بھلے ٹرمپ صاحب کہتے رہیں کہ میں تو پاکستان کا دوست ہوں اور اسرائیل پاکستان کے بارڈر تک پہنچ جائے گا۔







