کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تین خطرناک دہشتگرد گرفتار
شیعیت نیوز : کراچی کے علاقے کورنگی، چکرا گوٹھ میں رینجرز اور ڈیپارٹمنٹ آف کاؤنٹر ٹیررازم (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ چھاپہ مار کر کالعدم سپاہ صحابہ کے تین خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد حسین شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد اور انتہا پسند لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کالعدم سپاہ صحابہ : لشکر جھنگوی کی پشت پناہی سے باز نہ آئی، دہشت گرد معاویہ اعظم کو ایوارڈ دے دیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے یہ بارودی مواد شہر کے حساس مقامات پر تخریب کاری کی بڑی کارروائی کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھپا رکھا تھا۔
گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے لیے طلباء کی ذہن سازی اور انتہا پسند لٹریچر کی فراہمی میں ملوث تھے۔







