مسلم لیگ ن کالعدم سپاہ صحابہ : لشکر جھنگوی کی پشت پناہی سے باز نہ آئی، دہشت گرد معاویہ اعظم کو ایوارڈ دے دیا
شیعیت نیوز : وفاقی وزیر مذہبی امور کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے نام پر سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب معاویہ اعظم اور ان کے والد ملعون اعظم طارق کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے مرکزی رہنما رہے ہیں، جن پر شیعہ سنی عوام کے قتل عام، مساجد پر قبضے، مدارس و مساجد میں اغلام بازی کے فروغ اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے سنگین الزامات ہیں۔
شیعہ برادری اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ ہے کہ حکومت وقت نے دہشت گرد تنظیموں کے سرغنہ کو "اتحاد بین المسلمین” کے نام پر ایوارڈ دے کر نہ صرف تاریخ کو مسخ کیا ہے بلکہ سانحہ ترلائی جیسے حالیہ واقعات کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: کالعدم سپاہ صحابہ کے 26 دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
یہ اقدام پاکستان میں شیعہ قوم کے خلاف جاری منظم نسل کشی اور تکفیری سوچ کی پشت پناہی کا کھلا ثبوت ہے۔ حکومت اور وفاقی وزیر مذہبی امور کو غلط فہمی ہوئی ہے کہ معاویہ اعظم اور ان کا خاندان اتحاد کے لیے نہیں، بلکہ فرقہ واریت، شیعہ سنی قتل عام اور مساجد میں فساد کے لیے جانا جاتا ہے۔







