اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی تصدیق کر دی

16 فروری, 2026 13:29

شیعیت نیوز : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے عمران خان کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملاقات کے لیے گئے تھے لیکن میں ڈاکٹر تھوڑی ہوں۔ ملاقات کی تفصیلات اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی بتائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ کل بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹر سے ملا ہوں۔ ملاقات کی ہدایت اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی نے ہدایت دی کہ اگلے لائحہ عمل سے قبل بانی کی صحت کا جاننا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حشد الشعبی کی بڑی کارروائی: صوبہ الانبار میں داعش کے 4 زیر زمین ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

واضح رہے کہ اس سے قبل اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے، لوگ جعلی رپورٹ بنا کر باہر چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آنکھ کی بینائی کس وجہ سے گئی، وجوہات سامنے آنی چاہئیں۔ عمران خان سے متعلق آصف زرداری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری ایسے سیاستدان ہیں جو سب کو اکٹھا رکھ سکتے ہیں۔

2:28 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top