علامہ شبیر میثمی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس: ترلائی شہداء کی فاتحہ اور مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان

15 فروری, 2026 12:49

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب لیاقت بلوچ صاحب، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی صاحب، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان زاہد علی آخونزادہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما جناب ناصر شیرازی سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، عمائدین قوم، صحافی حضرات و رفقاء موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے حرم حضرت زینب (س) کے متولی کی ملاقات، زائرین کی سہولیات بڑھانے پر اتفاق

اجلاس میں سانحہ اسلام آباد جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سے تمام علماء کرام نے تعزیت کی۔ بعد ازاں انتظامی نااہلی اور دیگر اہم معاملات اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ اور نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تفصیلی گفتگو کی۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور شہداء کے بلندی درجات کی اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں۔

5:15 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top