وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے حرم حضرت زینب (س) کے متولی کی ملاقات، زائرین کی سہولیات بڑھانے پر اتفاق
شیعیت نیوز : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام کے حرم مطہر حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے متولی اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ پاکستان کے زیراہتمام جامع الصادق (ع) اسلام آباد میں مجلس ترحیم کا انعقاد، شہدائے ترلائی کلاں سے یکجہتی کا اظہار
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا امت مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کے لیے شام جاتے ہیں۔







