ملت جعفریہ پاکستان کے زیراہتمام جامع الصادق (ع) اسلام آباد میں مجلس ترحیم کا انعقاد، شہدائے ترلائی کلاں سے یکجہتی کا اظہار

15 فروری, 2026 12:35

شیعیت نیوز : ملت جعفریہ پاکستان کے زیراہتمام جامع الصادق (ع) اسلام آباد میں سانحہ ترلائی کلاں کے شہداء کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس میں تلاوت کلام پاک کے بعد معروف منقبت خواں جناب زہیر عباس نے سوز و سلام پیش کیا جبکہ نامور شاعر جناب اختر عثمان نے اپنے پر اثر مرثیہ نو تصنیف سے فرش عزا پر تشریف فرما عزاداران سید الشہداء اور سوگواران سانحہ ترلائی کلاں کو آبدیدہ کر دیا۔

مجلس ترحیم سے علامہ شیخ محمد شفا نجفی قبلہ نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا کے تناظر میں شہدائے اسلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کا کھلا عتراف، اسرائیلی پرچم چوما اور کہا: “اسرائیل سے کوئی جھگڑا نہیں، دشمن ایران ہے

اس مجلس ترحیم میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، سفیر جمہوریہ اسلامی ایران ڈاکٹر رضا امیری مقدم، وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی سمیت اسلام آباد اور اس کے گردونواح سے سرکردہ ملی و قومی شخصیات اور جید علماء کرام نے شرکت کی۔

جامع الصادق (ع) میں برپا اس مجلس ترحیم میں ورثا شہدائے ترلائی کلاں اور مومنین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء و مجروحین سانحہ ترلائی کلاں سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس عزا کے پنڈال میں شہدا و مجروحین کی تصاویر اور فرامین معصومین (ع) پر مبنی بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔

2:09 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top