سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: کالعدم سپاہ صحابہ کے 26 دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 26 دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، ایک ماہ کے دوران مختلف شہروں میں کل 286 آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میاںوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال، پاک پتن اور سرگودھا شامل ہیں۔
لاہور سے ایک دہشتگرد جبکہ سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار ہوئے، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، پمفلٹ، نقدی اور پرائم کارڈ برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: علمی گہرائی اور منطق حوزہ کی کامیابی کی بنیاد ہے، آیت اللہ جوادی آملی
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد مختلف شہروں میں کارروائی کرکے خوف و ہراس پھیلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایک ماہ کے دوران 4662 کومبنگ آپریشنز کے دوران 538 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور 160,009 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔







