مولانا فضل الرحمان کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات، سانحہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی پر تعزیت

14 فروری, 2026 13:45

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی سے جمعیۃ علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد پر تعزیت پیش کی اور شدید افسوس کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے خودکش حملے کو قومی المیہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کا سانحہ ترلائی اسلام آباد پر تعزیتی بیان

انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

8:15 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top