حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کا سانحہ ترلائی اسلام آباد پر تعزیتی بیان
شیعیت نیوز : ایک بار پھر صہیونی اور عالمی استکبار سے وابستہ جرائم پیشہ عناصر نے ایک اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا اور دوست و برادر ملک، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں، نمازیوں اور خدا کے مخلص بندوں کی ایک تعداد کو خون میں نہلا دیا۔
یہ دہشت گردانہ کارروائی ایک ناقابلِ معافی اور انسانیت سوز جرم ہے، جو جاہل اور صہیونی و عالمی استکبار کے آلہ کار عناصر کے ہاتھوں مسلمانوں کے خلاف اس مقصد سے انجام دی جاتی ہے کہ امتِ مسلمہ کے درمیان تفرقہ اور اختلاف پیدا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف احتجاجی ریلی، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا مطالبہ
میں اپنی جانب سے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزہ ہائے علمیہ کی طرف سے اس ہولناک جرم کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس دل سوز سانحے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت و ملت، علمائے کرام، دانشوروں اور بالخصوص اس المناک واقعے کے سوگوار اہل خانہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
میں اللہ تعالیٰ سے شہداء کے لیے رحمت و مغفرت، پسماندگان کے لیے صبر و اجر اور اس دردناک واقعے کے زخمیوں کے لیے مکمل اور فوری شفایابی کی دعا کرتا ہوں۔
علی رضا اعرافی سربراہ حوزہ علمیہ ایران







