ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف احتجاجی ریلی، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا مطالبہ

14 فروری, 2026 13:32

شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین ڈیرہ سے سانحہ ترلائی اسلام آباد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں کثیر تعداد میں نماز جمعہ کے شرکاء نے شرکت کی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام آباد ترلائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سانحہ ترلائی انتہائی دلخراش واقعہ تھا جس نے پورے ملک کی فضا سوگوار کر دی ہے۔ اس سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ مسجد میں دھماکہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کا اسلام اور دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شروع دن سے موقف رہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ آلہ کار ہیں اور کرائے کے لوگ ہیں۔ اسلام آباد سانحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد عناصر وطن عزیز میں دہشت گردانہ کارروائی میں مصروف عمل ہیں جبکہ سیکیورٹی ادارے ان کی سرکوبی کے لیے سست روی کا شکار ہیں۔ آئے روز ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کا مولوی مسجد میں بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو وائرل

علامہ محمد رمضان توقیر نے چند دن پہلے ڈیرہ میں دہشت گردی کے واقعات بالخصوص پولیس پارٹی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر وطن عزیز کے امن کی فضا کو دن بدن خراب کر رہے ہیں۔

پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی یہ قربانی ڈیرہ کے امن کے لیے کافی موثر ثابت ہوگی۔ مقتدر سیکیورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان دہشت گرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے بے رحمانہ کارروائیاں کی جائیں تاکہ وطن عزیز میں امن قائم ہو۔

4:39 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top