کوئٹہ میں صفائی کا نظام ناقص ہے، حکومت نااہل ہے، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ

13 فروری, 2026 12:17

شیعیت نیوز : حاجی غلام حسین اخلاقی، فرید حسین اور محمد یونس ہزارہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی کے باعث کوئٹہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات بھی نہیں ہونے دیئے اور خود بھی شہر کے ناقص نظام کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ حکومت صوبے کے عوام سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علمدار روڈ پورے شہر میں اپنی صفائی کی وجہ سے جانی جاتی ہے، تاہم جب سے فارم 47 کے جعلی نمائندے کو حلقہ کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے، یہ سڑک اپنی رونق کھو رہی ہے۔ صفائی کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جتنی صفائی ہوتی ہے وہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں۔ جبکہ جعلی نمائندہ کی نااہلی کے باعث شہر ترقی کی بجائے زوال کا سفر طے کر رہا ہے۔ سڑکوں کی حالت بدتر اور صفائی کا نظام ابتر ہوتا جا رہا ہے۔ حکمران اور مسلط کردہ جعلی نمائندہ کرپشن میں مصروف ہیں۔ ان کے پاس شہر کی ترقی و صفائی پر توجہ دینے کے لیے وقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ترلائی دورہ: شہدا کے لواحقین سے تعزیت، شہید عون عباس کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بلدیاتی نظام کی فعالیت ناگزیر ہے۔ حکومت وقت بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر کرپشن کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ تاہم ہم جعلی حکمرانوں کو کوئٹہ شہر کو کچرے کے ڈھیر میں بدلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ علمدار روڈ پر جلد از جلد صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔

4:02 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top