کراچی میں انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب: گورنر سندھ، وزراء، سیاسی و مذہبی شخصیات اور متعدد ممالک کے قونصل جنرلز کی شرکت

12 فروری, 2026 14:59

شیعیت نیوز : کراچی: حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران کے قونصل خانے کراچی میں ایک پُروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کی میزبانی میں منعقدہ اس تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزراء، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سیدہ تحسین عابدی، اعلیٰ حکام، متعدد سیاسی شخصیات، شیعہ اور سنی علماء کرام، کاروباری، تاجر و صنعتکار برادری بشمول فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس، کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور اراکین سمیت سماجی اور میڈیا سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دھمکیوں اور بحری جہازوں کے باوجود 22 بہمن کی ریلیاں ایرانی عوام کی استقامت اور مزاحمت کی علامت تھیں، نیویارک ٹائمز

تقریب میں سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، عراق، کویت، چین، روس، قطر، عمان، انڈونیشیا، افغانستان، سری لنکا، ملائشیا، تھائی لینڈ کے قونصل جنرلز اور کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پھر پاکستان اور ایران کے قومی ترانوں کی دھنیں بجا کر کیا گیا۔ تقریب سے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر وزراء نے ایرانی قونصل جنرل و غیر ملکی قونصل جنرلز کے ہمراہ انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

12:51 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top