ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد گرفتار

12 فروری, 2026 11:18

شیعیت نیوز : ساہیوال (12 فروری 2026): کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکپتن گارڈن ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی فتنہ الخوارج کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی: کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، نفرت انگیز مواد اور لٹریچر برآمد

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت آغا عمر کے نام سے ہوئی ہے جو جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے۔ ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز مواد، ممنوعہ کتب، انتہا پسندانہ لٹریچر، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو گمراہ کر کے انہیں کالعدم تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دے رہا تھا۔ گرفتار دہشتگرد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

7:52 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top