سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی: کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، نفرت انگیز مواد اور لٹریچر برآمد
شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سائیوال سے کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے یوسف والا ریلوے سٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز بین مواد، کتابیں، لٹریچر، نقدی رقم اور میموری کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی عوام نے ایپسٹین ازم کی علامت “بعل” کا مجسمہ نذر آتش کر دیا، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کی تشہیر اور نفرت انگیز لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے عام شہریوں کو گمراہ کرنے میں ملوث تھا۔ گرفتار دہشتگرد کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سرانان، ضلع پشین بلوچستان کا رہائشی ہے۔
ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔







