ایرانی عوام نے ایپسٹین ازم کی علامت "بعل” کا مجسمہ نذر آتش کر دیا، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
شیعیت نیوز : 22 بہمن کی ریلیوں کے دوران تہران اور دیگر شہروں میں ایرانی عوام نے جیفری ایپسٹین کے گھناؤنے جرائم اور شیطانی نیٹ ورک کی علامت سمجھے جانے والے "بعل” (Baal) کے مجسمے کو نذر آتش کر دیا۔
یہ عمل ایپسٹین ازم (Epsteinism) یعنی بچوں کے جنسی استحصال، طاقتور طبقے کی شیطانی رسومات اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے خلاف شدید نفرت کا اظہار تھا۔
جلنے والے مجسمے کی تصاویر اور ویڈیوز عالمی سطح پر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی دباؤ ایرانی عوام کے عزم کو متزلزل نہ کر سکا، دشمن میڈیا کا اعتراف
کچھ غیر ملکی صارفین نے اس عمل کو ایرانی مقاومت کی علامت، صہیونیت اور شیطان پرستی کے خلاف ایک واضح پیغام اور بہادری کا مظاہرہ قرار دیا اور اس کی کھلے دل سے تعریف کی۔
یہ احتجاجی عمل انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر شیطانی طاقتوں اور عالمی استحصالی نیٹ ورکس کے خلاف عوامی غم و غصے کی ایک اور شکل تھا۔







