ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ کا 22 بہمن ریلی پر بیان: عوام کی شرکت ہر بم اور میزائل سے زیادہ طاقتور ہے

12 فروری, 2026 10:52

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے معاونت کے امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے ۲۲ بہمن کی ریلی کے موقع پر عوام کی وسیع شرکت کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ میں نے کسی سال اتنی جوش و خروش کے ساتھ عوام کی شرکت نہیں دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام بصیرت رکھتے ہیں اور دنیا میں پیش آنے والے حالات سے مکمل آگاہ ہیں، اسی وجہ سے وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں، اور یہ عوامی شرکت ہر بم اور میزائل سے زیادہ طاقتور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے بیرونی دباؤ اور سازشوں کا مقابلہ وحدت، شہادت اور استقامت سے کیا، ایرانی صدر

وزیر دفاع نے دشمنوں کے دعووں اور دھمکیوں کے حوالے سے کہا کہ ایران اپنی پوری طاقت کے ساتھ اور انتہائی مضبوط انداز میں ایسا جواب دے گا جس کا دشمن تصور بھی نہیں کر سکتے۔

4:38 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top