انقلاب اسلامی مظلوم اقوام کو نئی طاقت اور حوصلہ بخش رہا ہے، برادر مہتاب علی شیخ

11 فروری, 2026 18:23

شیعیت نیوز : امام زین العابدین انسٹی ٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت علیہم السلام محراب پور سندھ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر مہتاب علی شیخ نے انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر کہا کہ یہ عظیم انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بصیرت افروز قیادت میں حق، انصاف اور اسلامی اقدار کی بحالی کے لیے برپا ہوا، جس نے نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام کو آزادی، خودمختاری اور مزاحمت کا نیا حوصلہ عطا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی کی روح کربلا سے زندہ ہے، مظلوموں کی حکومت قائم ہوگی، علامہ سید حسن ظفر نقوی

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ جب قومیں ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں تو وہ ہر ظالم اور جابر قوت کے سامنے سرخرو ہو جاتی ہیں۔ یہ دن امت مسلمہ کے لیے اتحاد، اخوت، انصاف اور استقامت کا پیغام لے کر آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عظیم اور تاریخی موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو باہمی اتحاد، پائیدار امن اور حقیقی ترقی نصیب فرمائے۔

10:48 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top