انقلاب اسلامی کی روح کربلا سے زندہ ہے، مظلوموں کی حکومت قائم ہوگی، علامہ سید حسن ظفر نقوی

11 فروری, 2026 18:20

شیعیت نیوز : علامہ سید حسن ظفر نقوی کا اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر بیان: فرزندان امام خمینیؒ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں استقامت کی علامت بن چکے ہیں

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ (22 بہمن) پر مستضعفین جہاں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فرزندان امام خمینیؒ، رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی کی قیادت میں استقامت اور پائیداری کی علامت بن چکے ہیں۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ اسلام پوری دنیا کے مظلوموں سے اعلان کرتا ہے کہ وہ ظالم نظاموں کے خلاف استقامت اختیار کریں۔ آج پوری دنیا یہ حقیقت تسلیم کرتی ہے کہ ایران کا انقلاب اسلامی مظلوم امتوں کو نئی طاقت اور حوصلہ بخش رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا سانحہ ترلائی پر دورہ: زخمیوں کی عیادت، شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کے فرزند دنیا بھر میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی قیادت میں استقامت اور پائیداری کی علامت بن چکے ہیں۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ چونکہ انقلاب اسلامی کی روح کربلا سے زندہ ہے، اس لیے دنیا کی شیطانی طاقتیں، خاص طور پر بڑے شیطان امریکہ اور صہیونی رژیم، اپنی تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی کو روکنے میں ناکام اور ذلیل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ انقلاب اسلامی عالمی سطح پر حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے انقلاب سے مل کر دنیا میں مظلوموں کی حکومت قائم کرے گا اور اللہ کا وعدہ پورا ہوگا۔

9:17 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top