جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا سانحہ ترلائی پر دورہ: زخمیوں کی عیادت، شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی

11 فروری, 2026 18:17

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سانحہ جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پی ایم ایس اسپتال کا خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی، ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اور شہدا کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مسجد خدیجہ الکبریٰ کا بھی دورہ کیا اور واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر تمام مذہبی مقامات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔”

یہ بھی پڑھیں: امریکی سازشیں ناکام: ایران میں آج کے اسلامی انقلاب کی ریلیوں میں اندازاً 23 سے 26 ملین افراد کی شرکت

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سرگرم کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری اور بلا تفریق کارروائی ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے قومی اتحاد اور سیاسی و مذہبی قیادت کا مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ نمازیوں پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ریاست کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

7:53 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top