امریکی سازشیں ناکام: ایران میں آج کے اسلامی انقلاب کی ریلیوں میں اندازاً 23 سے 26 ملین افراد کی شرکت
شیعیت نیوز : ایران میں اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ (22 بہمن) کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلیوں میں عوامی شرکت ریکارڈ سطح پر رہی۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 23 سے 26 ملین افراد نے شرکت کی، جو انقلاب کی مقبولیت اور عوامی یکجہتی کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
ریلیوں میں شرکت کرنے والوں نے "مرگ بر امریکہ”، "مرگ بر اسرائیل” اور "مرگ بر منافقین” جیسے نعرے بلند کیے اور انقلاب کی بنیادی اقدار پر استقامت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایوان صدر پاکستان کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اگر ایرانی عوام اسلامی نظام کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ ہماری توجہ محض اس بات پر ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنا سکے۔”
یہ بیان ایران میں جاری عوامی ریلیوں اور انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ایرانی عوام نے بڑے پیمانے پر امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور انقلاب کی حمایت کا اعادہ کیا۔







