شرمیلا فاروقی کا سخت مطالبہ: مولانا فضل الرحمان ڈیزل کو سزا دو، ریاست کو للکارنے والے رکن قومی اسمبلی کی سزا کیا ہو گی؟
شیعیت نیوز : پی ٹی آئی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیانات پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری سزا دی جائے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا:
"ریاست کو للکارتے ہیں کہ کر لو جو کرنا ہے؟ کم عمری کی شادی کو اگر رکن قومی اسمبلی چیلنج کرتا ہے تو اس کی سزا کیا ہو گی؟”
یہ بھی پڑھیں : یہ انقلاب مظلوموں اور مستضعفین کا ظالموں کے مقابل انقلاب ہے، لبنانی اہلِ سنت عالمِ دین
شرمیلا فاروقی کا یہ بیان مولانا فضل الرحمان کے کم عمری کی شادی کے معاملے پر دیے گئے بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اسے مذہبی تناظر میں جائز قرار دیا تھا۔ شرمیلا فاروقی نے اسے ریاست کے خلاف کھلی بغاوت اور قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مختلف حلقوں میں شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔







