یہ انقلاب مظلوموں اور مستضعفین کا ظالموں کے مقابل انقلاب ہے، لبنانی اہلِ سنت عالمِ دین

11 فروری, 2026 11:05

شیعیت نیوز : لبنان میں انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کی تقریب میں شیخ احمد قطّان کا خطاب: یہ انقلاب مظلوموں اور مستضعفین کا ظالموں کے مقابل انقلاب ہے

لبنان میں انجمن «قولنا والعمل» کے سربراہ شیخ احمد قطّان جمہوریہ اسلامی ایران کے سفارت خانے کی جانب سے بیروت کے ہوٹل «فینیسیا» میں انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی کی سینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم اللہ 22 بہمن: کروڑوں ایرانی عوام کا انقلاب اسلامی، خون شہداء اور رہبر معظم سے غیر متزلزل وفاداری کا اظہار

شیخ قطّان نے اس تقریب میں خطاب کے موقع پر انقلاب اسلامی کے انسانی اور اسلامی پہلوؤں پر زور دیتے ہوئے کہا: "یہ انقلاب مظلوموں اور مستضعفین کا ظالموں اور مستکبرین کے مقابل انقلاب ہے؛ ایسا انقلاب جو ہمیشہ دنیا بھر کے مستضعفین کے ساتھ اور فلسطین اور قدس شریف کے ساتھ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔”

انہوں نے اختتام پر جمہوریہ اسلامی ایران کے اسلامی اور وحدت پیدا کرنے والے موقف نیز دنیا بھر بالخصوص فلسطین اور لبنان میں مقاومتی تحریکوں کی حمایت میں اس کے ثابت قدم موقف پر شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا۔

10:05 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top