22 روز تفتان بارڈر پر پھنسے 12 زائرین و کاروباری افراد کانوائے کے ذریعے کوئٹہ روانہ، رمدان بارڈر بھی کھلا، سٹوڈنٹس کی آمد و رفت جاری
شیعیت نیوز : خادم الزائرین اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں 22 روز سے تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے 12 زائرین اور کاروباری افراد کو بالآخر کانوائے کے ذریعے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ افراد مختلف وجوہات کی بنا پر بارڈر کراسنگ میں تاخیر کا شکار تھے اور طویل انتظار کے بعد اب وطن واپس بھیجے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یہ انقلاب مظلوموں اور مستضعفین کا ظالموں کے مقابل انقلاب ہے، لبنانی اہلِ سنت عالمِ دین
اسی طرح رمدان بارڈر بھی مکمل طور پر کھلا ہوا ہے اور طلبہ کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے متعلقہ حکام اور بارڈر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔
اربعین فاؤنڈیشن نے تمام متاثرہ خاندانوں اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے تازہ ترین معلومات اور ضروری دستاویزات کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔







