نوری المالکی وزیراعظم بنے تو تیل کی آمدنی روک دی جائے گی، امریکہ کی عراقی مرکزی بینک گورنر کو دھمکی

04 فروری, 2026 16:04

شیعیت نیوز: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکاروں نے عراقی مرکزی بینک کے گورنر کو براہ راست خبردار کیا ہے کہ اگر نوری المالکی عراق کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو تیل کی آمدنی روک دی جائے گی۔

یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب عراقی سیاست میں نوری المالکی کی ممکنہ واپسی زیر بحث ہے۔ امریکی اہلکاروں نے واضح کیا کہ مالکی کی وزارت عظمیٰ امریکی مفادات کے لیے ناقابل قبول ہے اور اس صورت میں عراقی تیل کی فروخت اور آمدنی پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کا تعزیتی پیغام: شہید سید حسن نصراللہ کے والد سید عبدالکریم نصراللہ کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار

یہ اقدام مغربی جمہوری اقدار کے دعووں کی کھلی تردید ہے کہ امریکہ دوسری ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ یہ کھلم کھلا معاشی دباؤ اور خودمختاری کی پامالی ہے۔

4:52 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top