ایرانی وزیر خارجہ کا تعزیتی پیغام: شہید سید حسن نصراللہ کے والد سید عبدالکریم نصراللہ کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار

03 فروری, 2026 15:16

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شہید سید حسن نصراللہ کے والد سید عبدالکریم نصراللہ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم انا للہ و انا الیہ راجعون

سید عبدالکریم نصراللہ مرحوم کی رحلت پر میں اپنی دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ مرحوم کی پاکیزہ زندگی اور ان کا وہ قیمتی کردار جس نے ایک ایسے بیٹے کی پرورش و تعلیم کی جو مقاومت، جہاد اور امت اسلامیہ کی خدمت کا پیکر تھا، یہ خاندانِ گرامی کے لیے باعثِ فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ امام مہدی کی جماعت ہے، شیخ نعیم قاسم

میں بارگاہِ الہی میں دعاگو ہوں کہ وہ مرحوم پر اپنی رحمت کی بارش فرمائے، انہیں بلند ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم سے نوازے۔

سید عباس عراقچی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران

2:35 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top