ایران کو دہشت گرد ملک قرار دینے والے جج کا دماغی معائنہ کروایا جائے، قاسم علی قاسمی

02 فروری, 2026 20:16

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے اسلام آباد کے جج افضل مجوکہ کے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کے خلاف کیس کے فیصلے میں ایران سمیت چار ممالک کو دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے موصوف جج کے دماغی معائنے اور ان کی قانونی تعلیمی ڈگریوں کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان نے کہیں کبھی بھی ایران کو دہشت گرد ریاست قرار نہیں دیا اور نہ ہی کوئی مسلمان ایسا کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔ موصوف جج نے جو الفاظ اپنے فیصلے میں لکھے ہیں وہ امریکہ اور اسرائیل کا موقف تو ہو سکتا ہے، کسی پاکستانی اور مسلمان کا موقف نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ ریاض حسین نجفی نے علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، سینیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی

قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ موصوف جج بالکل نااہل ہیں اور انہیں حالات کا بھی پتہ نہیں ہے یا انہیں فیصلہ لکھ کر دیا گیا اور لکھنے والے بھی بالکل نااہل اور ان پڑھ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے جو خط حکومت کو لکھا ہے وہ بالکل حق بجانب ہے۔ ایک اسلامی ریاست جس کا پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور وہ اس وقت اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مسلمانوں کے قائد کے طور پر امت مسلمہ کا دفاع کرنے والی ہے۔

4:19 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top